سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیص بن فرحان نے سرکاری دورے کے دوران جمعے کو ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ایس پی ا ے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان تاریخی دوستی اور تعاون کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے طریقے تلاش کیے۔

بعد ازاں باضابطہ مذکرات میں سعودی عرب اور روس کے درمیان گہرے تعلقات کا زور دیا گیا۔ خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں ملکوں نے تعلقات کو فروغ دینے اور موجودہ سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
شہزادہ فیصل بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی کو اجاگر کیا، خطے کی صورتحال، غزہ کے بحران سمیت مشرق وسطی میں استحکام اور سیکورٹی کی سپورٹ کےلیے مشترکہ کوششوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
