سعودی الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نظام کی خلاف ورزیوں سے متعلق قوانین و ضوابط میں نئی ترامیم کی منظوری دی ہے۔
نئے ضوابط میں خلاف ورزیوں پر سزاؤں کو مزید سخت اور جرمانوں کے تعین کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
رابغ پاورسٹیشن میں آگ حادثاتی طور پر لگی: سعودی بجلی کمپنیNode ID: 555721
-
سعودی بجلی کمپنی نئی اصلاحات کے بعد منافع میںNode ID: 563751
اخبار 24 کے مطابق ترمیم شدہ لائحہ میں خلاف ورزی کی نوعیت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانے کے تعین کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔
ضوابط میں کی جانے والی ترامیم کا مقصد بجلی کے نظام کے تحفظ کو یقینی بنانا، صارفین کے مفادات کا تحفظ اور ضئوابط پر عمل درآمد کی پاسداری ہے۔
اتھارٹی نے خلاف ورزیوں کے حساب سے جرمانوں کا تعین کیا ہے جن میں شکایات کا جواب نہ دینا یا انہیں دور کرنے میں تاخیر پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔
بجلی کے میٹروں سے چھیڑ چھاڑ سے انہیں ہونے والے نقصان پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا تاہم نقصان کا جائزہ متعلقہ ٹیم کی جانب سے لینے کے بعد حتمی تعین کیا جائے گا۔
ضوابط کے تحت صارف کے میٹر میں چھیڑچھاڑ سے ہونے والی خرابی کی صورت میں اگر میٹر کی تبدیلی ضروری نہ ہو تو 250 سے 1150 ریال تک جرمانہ ہوگا جو کہ امپیئر کی گنجائش ( 100 سے 400 امپیئر) کے حساب سے متعین کی جائے گی۔
اگر میٹر کی تبدیلی ناگزیر ہو تو اس صورت میں جرمانہ 1150 سے 4050 ریال تک ہو سکتا ہے جس کا تعین امپیئرکی نوعیت پر ہو گا۔