سعودی عرب کے تبوک ریجن میں انگور کی سالانہ پیداوار 46 ہزار 939 ٹن سے تجاوز کرگئی جو مملکت می مجموعی انگور کی پیداوار کا 38.39 فیصد ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تبوک ریجن سعودی عرب میں انگور کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب انگور کی پیداوار میں 66 فیصد تک خود کفیلNode ID: 887220
-
سعودی عرب انجیر کی پیداوار میں 107 فیصد خود کفیلNode ID: 887296
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے مطابق تبوک کے فارمز میں انگور کے 1,580.000 درخت ہیں۔ جدید آبپاشی اور فرٹیلائزیشن سسٹم سے مجموعی پیداوار میں اضافہ اور انگور کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔
تبوک ریجن، سعودی عرب کے زرعی شعبے میں اپنی اہمیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
اس کامیابی کی بڑی وجہ علاقے کی زرخیز مٹی، معتدل آب و ہوا اور وافر پانی کے وسائل کے ساتھ جدید زرعی طریقوں کو اپنانے کا عزم ہے۔
وزارت کے تربیتی پروگرام، سیمینار اور ورکشاپس کے ذریعے کاشتکاروں جدید تیکنیک کی مہارت منتقل کی جس نے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت ماحولیات وزراعت نے کہا تھا کہ سعودی عرب انگور کی پیداوار میں 66 فیصد تک خود کفیل ہو گیا ہے۔
2023 میں مجموعی طورپر 122.3 ٹن انگور کی کاشت کی گئی۔ مختلف علاقوں میں 7.1 ملین انگور کی بیلیوں سے 6.2 ملین بیلیں پیداوار دیتی ہیں۔
کاشت کاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جارہا ہے جس میں پانی کی کم سے کم ضرورت ہوتی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔