جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 93 ہزار مسافر 446 پروازوں سے روانہ ہوئے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق وہ ممالک جو موجودہ حالات سے متاثر نہیں اور فضائی حدود بند نہیں ہوئیں مسافر حسب معمول اپنے شیڈول کےمطابق سفر کررہے ہیں جبکہ نئے عمرہ سیزن کے لیے پروازیں بھی پہنچ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، پورے خطے میں پروازیں معطلNode ID: 890917
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے ’مقررہ شیڈول کے مطابق واپس جانے والے حجاج ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔‘
ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں۔ جس سے قریبی ممالک جن میں عراق، اردن ، شام اور ایران شامل ہیں کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے جمعے کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش کے بعد شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔
ایئرپورٹس کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا تھا کہ’ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ تاخیر یا پرواز میں تبدیلی سے بچا جا سکے۔‘
پروازوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کسی بھی غیر متوقع تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے ہے۔