سمرکیمپ کے پہلے سیشن کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا (فوٹو، نیشنل میوزیم ویب سائٹ)
نیشنل میوزیم ریاض میں رواں ماہ بچوں کےلیے ’میڈ ان میوزیم ‘ کے عنوان سے اپنا تیسرا اینٹر ایکٹو سمر کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ کیمپ 10 سے بارہ برس کے بچوں کے لیے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ انیشی ایٹیو ’دستکاری کے سال‘ کا حصہ ہے جس کے تحت سعودی عرب کی ثقافتی میراث اور قومی شناخت کی تشکیل اور نسلوں کے مابین تعلق کے حوالے سے اس ثقافتی میراث کے کردار کے لیے تقریبات ہو رہی ہیں۔
کیمپ کے دو سیشن ہوں گے، پہلا سیشن 21 سے 31 جولائی جبکہ دوسرا سیشن چار سے 14 اگست کو ہوگا۔ یہ سیشن روزانہ صبح دس بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک میوزیم کے اندر اور آؤٹ ڈور بھی ہوا کریں گے۔
اس سمر کیمپ میں جو تعلیمی تجربے کو ذاتی حیثیت بھی دے دیتا ہے، شریک بچے سعودی عرب کے روایتی ہنر کے بارے میں جانیں گے اور اسے دوبارہ زندہ کریں گے۔
بچے چار بنیادی طریقوں سے اپنے ہاتھوں سے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جس میں مٹی سے چیزیں بنانے کا ہنر، کپڑا تیار کرنا، لکڑی کا کام اور دیگر معاون ہنر، ایک چیز کو دوسری میں ڈھالنے کا کھیل، سیکھنا اور کھوج لگانا شامل ہیں۔
بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
اس سال کا سمر کیمپ، میوزیم کے بطور کمیونیٹی مرکز کام کرنے کے کردار کو مزید تقویت دیتا ہے۔ اس سے بچوں کو ناقدانہ اور مبصرانہ صلاحیتوں کے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور وہ اپنے تصور کو تحریک دیتے ہوئے اور دستکاری کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اندر مہارتیں پیدا کرتے ہیں۔
ہر سیشن کے اختتام پر کیمپ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے پروجیکیٹ بنائیں اور دوسروں کو دکھائیں۔ اس سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور نئے آئیڈیاز اور تخلیقی منصوبوں کے لیے ان کی حوصلہ بڑھتا ہے۔