Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرائیوو کی کنگ فہد جامع مسجد میں 2100 مربع میٹر رقبے پر نئے قالین

سرائیوو میں مسجد 25 برس قبل تعمیر کی گئی تھی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کی نمائندگی کرتے ہوئے بوسنیا ہرزگووینا میں سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی نے سرائیوو میں قائم کنگ فہد جامع مسجد میں 2100 مربع میٹر کے رقبے پر نئے قالین بچھانے کا کام مکمل کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق اعلی معیار کے نئے قالین نیچرل اون سے  بنے ہیں جو علاقے کی موسمی صورتحال کے مطابق گرمی اور شدید سردی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کنگ فہد مسجد میں تقریبا 1500 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 یہ اقدام مساجد کی مسلسل دیکھ بھال کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلا م کی  خدمت کےلیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔
کنگ فہد جامع مسجد میں پرانے قالین کو دوبارہ قابل استعمال کیا گیا اور اسے 7 د یگر مساجد میں بچھایا گیا ہے۔ اس طرح مساجد کو آرام دہ اور مناسب ماحول میں عبادت کےلیے تیار کرنے میں مدد ملی۔
واضح رہے کنگ فہد جامع مسجد کا شمار بلقان خطے کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے یہاں تقریبا 1500 نمازیوں کی گنجائش ہے۔
اس مسجد کو 25 برس قبل مملکت کی طرف سے ایک تحفے کے طور پر بوسنیا کے عوام کے لیے تعمیر کرایا گیا تھا۔

 

شیئر: