Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پانچ ماہ کے دوران 8.68 ملین سیاحوں کا خیرمقدم ، یورپی سرفہرست

جنوبی ایشیا سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.242 ملین رہی (فوٹو: امارات الیوم)
دبئی نے 2025 کے پانچ ماہ (جنوری سے مئی) کے دوران 8.68 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
وام کے مطابق دبئی کے محکمہ معیشت، سیاحت کی جانب سے جاری کردہ ٹورازم پرفارمنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف مئی میں 1.53 بین الاقوامی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔
 مغربی یورپ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.917 ملین رہی جو دبئی آنے والے وزیٹرز کی تعداد کا 22 فیصد ہے۔
 روس، آزاد ریاستوں اور مشرقی یورپ سے 1.396 ملین سیاح آئے جو 16 فیصد بنتے ہیں۔
جنوبی ایشیا سے سیاحوں کی تعداد 1.242 ملین رہی، ان کا حصہ 14 فیصد جبکہ خلیجی ممالک سے 1.275 ملین سیاحوں نے دبئی کی سیاحت کی۔ ان کاحصہ 15 فیصد رہا۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے نو لاکھ 89 ہزار جبکہ مشرقی و جنوب مشرقی ایشیا سے سیاحوں کی تعداد سات لاکھ 71 ہزار رہی۔
امریکہ سے چھ لاکھ ایک ہزار، افریقہ سے تین لاکھ 46 ہزاراور آسٹریلیا سے ایک لاکھ 41 ہزار سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا ہے۔
ہوٹل انڈسٹری کے حوالے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی 2025 کے اختتام تک دبئی میں 825 ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 356 رہی۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 822 ہوٹلوں میں ایک لاکھ 50 ہزار 202 کمرے موجود تھے۔

 

شیئر: