Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’فری لانس شیف لائسنس‘ دینے کا آغاز

کلنری آرٹس کمیشن نے ابداع کلچرل لائسنس پلیٹ فارم کے ذریعے آغاز کیا ہے (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کلنری آرٹس کمیشن نے ابداع کلچرل لائسنس پلیٹ فارم کے ذریعے شیفس کے لیے فری لانس لائسنس دینے کا آغاز کر دیا ہے۔
کمیشن کی سی ای او میادۃ بدر نے عرب نیوز کو بتایا ’فری لانس شیف لائسنس‘ سعودی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
انھوں نے کہا کہ’ اس لائسنس کی وجہ سے شیفس کو کھانا پکانے کے فن میں جدت دکھانے کے مواقع ملیں گے اور ان کے لیے آزادانہ طور پر کامیابی کی راہیں بھی کھل جائیں گی۔ اس کے علاوہ وہ مملکت میں اس شعبے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہوں گے۔
ابداع ایک ای پلیٹ فارم ہے جسے نجی شعبے کے ساتھ شراکت بڑھانے اور اس توانا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم وازرتِ ثقافت کے زیرِ اہتمام کام کرتا ہے۔
حال ہی میں متعارف کرائے گئے لائسنس، ان سعودی شہریوں کو جن کی عمر 18 برس یا اس سے زیادہ ہے اور جن کے پاس کھانا پکانے کی تربیت کا باقاعدہ تصدیقی سرٹیفیکیٹ ہوگا، قانونی طور پر فری لانس خدمات مہیا کر سکیں گے۔ اس سے مملکت بھر کے دیگر شعبوں میں وسیع پیمانے پر فری لانس اور ایونٹس کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اس انیشیٹیو سے مہارتوں کو بڑھانے کا موقع ملے گا اور اس شعبے میں کیریئر میں نشو و نما میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام  شیفس کے لیے خواب کی تکمیل لگتا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)

ایک بیان کے مطابق اس انیشی ایٹیو سےاس میدان میں پیشہ ورارنہ معیار پر سختی سے عمل پر بھروسہ اور اس کی اہمیت اجاگر ہوگی۔
شیف روان الحارثی جو جدہ میں پیسٹری کے شیف ہیں کہتے ہیں: ’اس لائسنس سے ہمیں اپنی  شناخت لوگوں تک پہنچانے کی آزادی مل گئی ہے۔ ہم قانونی طور پر اور آزادانہ طریقے سے کام بھی کر رہے ہیں۔‘
’یہ ان شیفس کے لیے خواب کی تکمیل لگتی ہے جو کسی ریستوران سے لگے بندھے رہنے کے بجائے اس شعبے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔‘  

کلنری کمیشن، مقامی ٹیلنٹ تک مواقع فراہم کے وعدے پورے کر رہا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

ایک اور شیف فیصل الملکی نے بھی الحارثی کے جذبات دہرائے اور کہا ’ایک لائسنس یافتہ فری لانس شیف کے طور پر پہچان ہمارے شعبے کی قدر میں اضافہ کرتی ہے اور کوالٹی اور تخلیق کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے ہمارے لیے مہمیز کا کام کرتی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا آغاز اس بات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے کہ کلنری کمیشن، مقامی ٹیلنٹ تک مواقع بہم پہنچانے کے اپنے وعدے پورے کر رہا ہے اور ساتھ ہی ایسے کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے جس میں تخلیق اور پروفیشنل ازم ہے۔

 

شیئر: