Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ازبک اسلامی رہنما کی ملاقات

ازبک رہنما نے امت مسلمہ کےلیے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پیر کو مکہ میں رابطہ کے ہیڈ کوارٹر میں ازبکستان کے ’مرکزتہذیب اسلامی‘ کے سربراہ فریدوف عبد الخالقوف کا خیرمقدم کیا ہے۔
ملاقات میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اسلامی تہذیب کے فروغ، خاص کر غلط فہمیوں کو دور کرنے اور منفی رجحانات کا مقابلہ کرنے میں مرکز کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
مرکز کے سربراہ نے ازبکستان کی جانب سے امت مسلمہ کےلیے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں اور اس کے بین الاقوامی پر اس کے مقام پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دعوت پر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر تقریر کے دوران مسلمانوں کی نمائندگی  کی بھی تعریف کی۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں عراق کے قونصل جنرل محمد سمیر النقشبندی نے بھی رابطہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

 

 

شیئر: