Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کا نیا سٹرٹیجک پلان اور جدید گورننس فریم ورک متعارف

مکہ میں ہونے والی تقریب میں معروف اسلامی شخصیات نے شرکت کی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علما شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے رابطہ کے ہیڈ کوارٹر میں نئے سٹرٹیجک پلان اور جدید گورننس فریم ورک کا افتتاح کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں رابطہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس تقریب میں معروف اسلامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
سٹرٹیجک پلان میں خصوصا ’میثاق مکہ‘ اور ’اسلامی مکاتب فکر اور فرقوں کے درمیان پلوں کی تعمیر‘ کے چارٹر کے عملی نفاذ کے لیے بین الاقوامی اقدامات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا۔
یہ پیش رفت اس ترقی یافتہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جو رابطہ کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور اس سے جڑی ذمہ داریوں کے تناظر میں اختیار کی گئی ہے۔
افتتاحی خطاب میں رابطہ کے سیکرٹری جنرل  نے واضح کیا ’یہ اقدام مستقبل کی حکمت عملی اور گورننس ماڈل کے ذریعے رابطے کے وژن، مشن، اہداف اور اقدار کو آگے بڑھاتا ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا’ رابطے کی وہ مضبوط بنیادیں، جن پر اس کا قیام عمل میں آیا اور جو اس کے آئین میں ہیں اس پر ثابت قدم رہیں گے۔‘

 

شیئر: