Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج منگل کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے ’منگل 15 جولائی کی دوپہر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ یہ سال رواں میں یہ دوسرا موقع ہوگا۔‘
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا وقت دوپہر 12 بجکر27 منٹ ہوگا۔
 جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب سورج  خط استوا سے جنوب کی طرف بڑھتا ہے۔
سورج تقریبا 89.5 ڈگری پر ہو گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں ہوگا۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے۔
سورج کا تعین کرنے کے لیے دنیا کے کسی بھی مقام سے مکہ وقت کے مطابق سورج کو دیکھا جائے اور جس سمت میں اس وقت سورج دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی۔

 

شیئر: