متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے ابوظبی سے براہ راست پروازوں میں اضافے کی حکمت عملی کے تحت اپنے نیٹ ورک میں توسیع کا اعلان کیا ہے، سات نئے مقامات شامل ہوں گے۔
نئے مقامات میں قازقستان میں الماتے، آذربائیجان میں باکو، رومانیہ میں بخارسٹ، سعودی عرب میں مدینہ منورہ، جارجیا میں تبلیسی، ازبکستان میں تاشقند، اور آرمینیا میں یریوان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اتحاد ایئر ویز نے اپریل میں 1.7 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیاNode ID: 889644
-
اتحاد ایئر ویز نے کراچی کے لیے یومیہ پروازوں میں اضافہ کردیاNode ID: 890822
بیان کے مطابق پروازوں کا آغاز مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت آئندہ چند دنوں میں شروع ہو گی۔ مدینہ کےلیے پروازوں کا آغاز نومبر 2025 سے کیا جائے گا۔
نیٹ ورک میں توسیع کے بعد 2025 میں اتحاد ایئرویز کے نئے مقامات کی تعداد بڑھ کر 27 ہوجائے گی۔
علاوہ ازیں اتحاد ایئرویز سے جون 2025 میں 18 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جو گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔
ایئرویز کے فلیٹ میں اس وقت 101 طیارے شامل ہیں جو نہ صرف نئی پروازوں کے آغاز بلکہ موجودہ خدمات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ 2 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اتحاد ایئرویز کی خدمات حاصل کیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہے۔