متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے کراچی، پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
یکم اکتوبر 2025 سے ابوظبی، کراچی روٹ پر یومیہ چار پروازیں چلیں گی۔
مزید پڑھیں
-
اتحاد ایئرویز نے اگست میں1.7 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیاNode ID: 879022
ایئر ویز کے بیان میں کہا گیا کہ’ پاکستان کے اقتصادی مرکز کے لیے ہفتہ وار نان سٹاپ پروازوں کی تعداد 28 ہو جائے گی۔‘
جبکہ اتحاد ایئرویز کی پاکستان کے لیے مجموعی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ جائے گی۔
اس توسیع کے تحت فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز ہو چکا ہے۔
یہ اقدام زیادہ سفری سہولتوں اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’نئی پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کے مطابق ہے تاکہ وہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکہ کے لیے بھی بآسانی سفر کر سکیں۔‘
یاد رہے اس سے قبل اتحاد ایئرویز نے پشاور کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز 29 ستمبر سے متوقع ہے جس سے پاکستان اور ابوظبی کے درمیان فضائی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔