Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں ریڈ الرٹ جاری

’دن کے بعض أوقات درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں کے علاوہ ریاض ریجن کے کئی شہروں کے لیے شدید گرمی سے خبردار کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’الدمام، الخبر، الاحسا، بقیق، العدید، الجبیل، قطیف ، راس تنورہ، الخفجی، النعیریہ، حفر الباطن اور دیگر شہروں میں آج شدید گرمی ہوگی اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔‘
’تمام رہائشیوں کو چاہئے کہ وہ شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی مگر ذرا کم شدت کے ساتھ گرمی ریاض ریجن کے الخرج، الافلاج، الدوادمی، عفیف اور السلیل کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہے جہاں 48 ڈگری تک گرمی ہوگی‘۔
مکہ مکرمہ کے وحوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الشعیبہ، العرضیات، القنفذہ، المظیلف، الخرمہ اور تربہ میں گرد وغبار رہے گا‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد، وادی الفرع اور دیگر میں بھی مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
’گرد و غبار کی کیفیت نجران ریجن کے متعدد شہروں میں بھی ہوگی جہاں شام 7 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
 

شیئر: