مدینہ منورہ میں جاری ’آرٹس ٹیلنگ سٹوریز‘ کی نمائش میں مملکت کی ثقافت اور تاریخ کو مستند دستکاری کے ذریعے ایک جگہ پر جمع کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ تین روزہ ایونٹ جو منگل کو اختتام کو پہنچا، ’دستکاری کے سال‘ سے متعلق انیشیٹیوز میں سے ایک ہے جنھیں ثقافت کی وزارت نے شروع کیا ہے۔

مدینے کی نمائش کا خاص پہلو ہاتھ سے بنی ہوئی تخلیق کا ایک متنوع مجموعہ تھا جس سے مقامی کمیونٹی کی شناخت کا پتہ چلتا ہے۔
مملکت کی میراث کے کئی عناصر کو کھجور کے تنے یا پتوں کو مہارت سے استعمال میں لا کر چیزوں کی تیاری میں رکھا گیا ہے جن میں ٹوکریاں، خوشبویات کی دھونی کے لیے استعمال میں لائے جانے والے کنٹینر اور سجاوٹ کا دیگر سامان ہے۔ اس سے عوام اور ماحول کے درمیان تاریخی تعلق کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

اس ایونٹ میں لکڑی کے آرٹ ورک کو بھی یکجا کر کے دکھایا گیا ہے جس میں سجاوٹ والے ڈبے، صراحی یا گلدان اور گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں شامل ہیں جنھیں خاص تکنیک سے بنایا گیا ہے جس میں راویتی نفاست اور جدید اختراع کا خوبصورت امتزاج ہے۔
