سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو ایک دن میں 86 ہزار کالز
ہفتہ 19 جولائی 2025 15:13
’آپریشن سینٹر کو ایک دن میں اوسطاً ہر منٹ میں 60 کالز موصول ہوئیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ کے تحت قائم نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سینٹر 911 نے کہا ہے کہ جمعہ 18 جولائی 2025 کو ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی کالز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 419 رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو مذکورہ دن میں اوسطاً ہر منٹ میں 60 کالز موصول ہوئیں ہیں۔
یہ سینٹر کی مؤثر کارکردگی اور شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کی ضروریات کے لیے اس کی فوری رد عمل کی عکاسی کرتی ہے۔
ان میں سب سے زیادہ کالز ریاض ریجن سے موصول ہوئیں جن کی تعداد 37 ہزار 603 رہے، اس کے بعد مکہ مکرمہ ریجن سے 25 ہزار 912 کالز جبکہ مشرقی ریجن سے 15 ہزار 217 کالز ریکارڈ کی گئیں ہیں۔
نیشنل آپریشن سیکیورٹی سینٹر 911 ملک بھر میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی کوششوں کے تحت 24 گھنٹے ہنگامی کالز اور اطلاعات موصول کرنے کا کلیدی کردار ادا کرتا ہے جو سعودی وژن 2030 اور معیارِ زندگی کے پروگراموں سے ہم آہنگ ہے۔