یوکرینی پناہ گزینوں نے پولینڈ میں مصنوعی اعضا کا مرکز قائم
’اب تک 9 افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کئے جا چکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹربرائے انسانی امداد نے پولینڈ کے شہر جیژوف میں یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے مصنوعی اعضا کا طبی منصوبہ شروع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طبی منصوبہ 21 جولائی تک جاری رہے گا جس میں 7 رضاکار شریک ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی طبی ٹیم نے مہم کے آغاز سے ہی اپنا کام شروع کر دیا تھا اور اب تک 9 افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کئے جا چکے ہیں۔
یہ اقدام دنیا بھر میں اعضا سے محروم افراد کی تکالیف کم کرنے اور ان میں امید بحال کرنے کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبہ جات کی ایک کڑی ہے جنہیں سعودی عرب انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت نافذ کرتا ہے۔
اسی تناظر میں سینٹر نے گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یمن میں ایک سول سوسائٹی تنظیم کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاکہ صوبہ لحج کی الحوطہ اور تبن تحصیلوں میں مسلح تنازع سے متاثرہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو سہارا دیا جا سکے۔
اس منصوبے سے تقریباً 6833 افراد براہِ راست اور 16 ہزارافراد بالواسطہ طور پر مستفید ہوں گے۔