مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اس سال حج سیزن کے دوران مسجد نبوی میں نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث اپنی خدمات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
مسجد کے اندر، چھت اور صحن میں مخصوص مقامات پر کنٹینر اور بوتلوں میں آب زمزم کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچNode ID: 889790
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ 15 ذی قعدہ سے یکم ذی الحجہ تک مسجد نبوی میں آب زمزم کی دو لاکھ 18 ہزار 336 بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔‘
اس دوران مسجد نبوی میں تین ہزار 360 ٹن آب زمزم استعمال کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سیکڑوں کارکنان زم زم کی فراہمی کے لیے مامور ہیں۔
اس کے علاوہ مسجد نبوی میں مخصوص مقامات پر تین لاکھ ایک ہزار 802 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
مسجد نبوی میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 52 ہزار 625 لٹر سینیٹائزر استعمال کیا گیا۔ زائرین اور نمازیوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے چوبیس گھنٹے صفائی کی جاتی ہے۔