Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرداخلہ کی لندن میں سکالرشپ پر زیرتعلیم وزارت کے ملازمین سے ملاقات

انہوں نے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزدہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے منگل کو لندن میں زیرتعلیم وزارت کے متعدد ملازمین نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے وزارت کے ملازمین کو سکالرشپس اور بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا افراد میں سرمایہ کاری مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی کنجی ہے۔
انہوں نے سکالرشپ ہولڈرز تعلیمی اور پروفیشنل سکلز کے حصول کے بعد مملکت واپس آئیں گے اور سائنس اور علم کے ذریعے سعودی عرب کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور وزارت کے کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر سمیت اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
 دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

 

شیئر: