انڈیا کے معروف فلم سٹار اجے دیوگن اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس کی وجہ سے بالی وڈ ہیرو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدیNode ID: 888476
انڈین میڈیا کے مطابق دونوں سٹارز کی بظاہر ایک مختصر ملاقات کی تصویر اس وقت سامنے آئی جب برطانوی شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان شیڈول میچ حالیہ کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد اجے دیوگن کو ان کے مداحوں نے اس ملاقات پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بُرا بھلا کہا۔
تاہم بعد میں این ڈی ٹی وی، ہندوستان ٹائمز اور انڈیا کے دیگر میڈیا کے اداروں نے فیکٹ چیک کے ذریعے بتایا کہ یہ تصویر 2024 کی ہے جب ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا پہلا ایڈیشن کھیلا گیا تھا۔
یاد رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان رواں برس مئی میں کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد 10 مئی کو جنگ بندی ہوئی تھی۔
اس دوران شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر انڈیا پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے بلکہ انہوں نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انڈیا اور پاکستان کا میچ منسوخ ہونے پر بھی انڈین حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اجے دیوگن اس ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے شریک مالک بھی ہیں۔ انہیں تصویر وائرل ہونے کے بعد انڈیا میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کافی دیرکے بعد اس تصویر کی حقیقت سامنے آئی۔
Spread this.. pic.twitter.com/yGQafC44WZ
— Toxic BHai (@_ToxicBolte) July 20, 2025
انڈیا کے ایک سابق فوجی افسر جنرل کے جے ایس ڈھلون نے بھی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’کیا صرف سپاہیوں کا کام ہے انڈیا کے لیے جان دینا؟‘
Is it only for the soldiers to die for India?
Jai Hind https://t.co/HIP7QpGHHY
— KJS DHILLON (@TinyDhillon) July 21, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شخص کا کیریئر آج ہی خاک میں مل جانا چاہیے۔ جو دشمنوں کے ساتھ کھاتے ہیں، وہ ہماری فلموں، سکرین اور سماج میں جگہ کے حقدار نہیں۔‘
ایک دوسرے ایکس صارف نے لکھا کہ ’ان فلمی ستاروں کی حب الوطنی صرف پی آر کے لیے ہوتی ہے، حقیقت میں یہ پیسے کے لیے سب کچھ کر گزرتے ہیں، انہیں عوام یا ملک کی کوئی پروا نہیں۔‘
You can't trust on any Bollywood celebrities, Now Ajay Devgan is talking with Pakistani terrorist Shahid Afridi.
Any words for these celebrities! pic.twitter.com/QACPFZ6t7g
— Voice of Hindus (@Warlock_Shubh) July 20, 2025
بعض صارفین نے شاہد آفریدی کو 'دہشت گرد' تک قرار دے دیا اور اجے دیوگن پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ ایسے شخص سے میل ملاپ کر رہے ہیں جس نے انڈیا کے شہیدوں کا مذاق اُڑایا۔
Ajay Devgn is indeed a real actor pic.twitter.com/I0pu3ymfa5
— Homie (@homelander_yyy) July 21, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ ’اجے دیوگن سچ کے ایکٹر ہیں۔‘
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اںڈیا اور پاکستان کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، تاہم اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں تو دونوں میں ایک بار پھر آمنا سامنا ممکن ہے۔
Dear all , pic.twitter.com/ViIlA3ZrLl
— World Championship Of Legends (@WclLeague) July 19, 2025