Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے سے تین ماہ کے دوران 8 ملین افراد کا سفر

سامان کی منتقلی میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ (فوٹو سبق)
سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے کہا ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران  ریلوے کے ذریعے 8 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا جبکہ 6 ملین ٹن سامان کی ہینڈلنگ کی گئی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سار کا کہنا ہے  شہروں کے اندر 20 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے ریلوے سے سفر کیا  جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔
 انٹرسٹی ٹرینوں میں 60 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25.41 فیصد زیادہ ہے۔
سار نے پہلی سہ ماہی میں 6 ملین ٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ رہا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: