Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکڑانک چپس تیار کرلیں

سعودی یونیورسٹیوں کے طلبا کو بھی پروجیکٹ میں شامل کیا گیا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 25 جدید الیکڑانک چپس کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
یہ چپس سعودی ماہرین طرف سے ٹریننگ، ریسرچ اور ان کی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے لیبارٹریوں میں تیار کی گئی ہیں۔
یہ کارنامہ سٹیبلشمنٹ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت مملکت میں سیمی کنڈکٹر ماحولی نظام کو بااختیار بنانا اور اسے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنا ہے۔
یہ چپس مختلف میدانوں میں اپنے ممکنہ اطلاق کے باعث ممتاز حیثیت رکھتی ہیں جن میں الیکٹرانکس، وائرلیس، ہائی فریکوینسی کمیونیکیشنشز، مربوط سرکٹ، کم توانائی استعمال کرنے والی لائٹس، اور مختصر پیمانے پر تیار کردہ سینسنگ سسٹم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صنعتی اور ریسرچ، پیمائش اور آزمائش کے لیے بھی ان چپس کو کام میں لایا جا سکتا ہے۔
چپس کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے قومی لیباریٹری کے ریسرچرز کی بھی خدمات حاصل کی گئیں لیکن ان کے علاوہ سعودی عرب کی مختلف یونیورسٹیوں سے بڑی تعداد میں طلبا کو بھی پروجیکٹ میں شامل کیا گیا۔
یہ اُن انیشیٹیوز کا حصہ ہے جو سعودی سیمی کنڈکٹرز پروگرام کے لیے لازمی ہیں جس کا مقصد اہم میدانوں میں قومی ٹیلنٹ کو آگے بڑھانا ہے۔

 

شیئر: