وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مدینہ منورہ ریجن میں ’ہماری مسجدیں سرسبز‘ عنوان سے رضاکارانہ اقدام کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر اسلامی امور کی تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات
Node ID: 884921 -
مکہ مکرمہ : وزیر اسلامی امور کی شاہی مہمانوں سے ملاقات
Node ID: 890347
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اقدام کے تحت رواں برس مدینہ منورہ شہر اور ریجن کی مساجد کے اطراف اور بیرونی صحنوں میں ایک لاکھ پودے اگائے جائیں گے۔
شجر کاری کا یہ عمل پانچ مراحل پر مشتمل ہے جس کا مقصد علاقے کو سرسبز بنانا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
سبزہ زاروں میں اضافے کا رضاکارانہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں 7400 سے زائد مرد وخواتین رضاکار شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اسلامی امور آل الشیخ نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے وزارت اسلامی امور کو ہمیشہ تعاون حاصل رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت کی جانب سے رب تعالی کے گھروں کی خدمت کے لیے مثالی منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے۔