سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے مملکت کے 95 ویں یوم وطنی کے موقع پر تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’منگل یکم ربیع الثانی 1447ھ مطابق 23 ستمبر 2025 کو مملکت بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی‘۔
یاد رہے کہ یوم وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے ہر سال بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مملکت بھر میں تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔