Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہیں دھوپ کہیں بارش، پاکستان میں سنیچر کو موسم کیسا رہنے کی توقع ہے؟

پاکستان میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’جمعے کو مشرقی اور شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے زیرِانتطام کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔‘
اسی طرح حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ’جمعے کے علاوہ سنیچر کو بھی ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔‘
تاہم شمال مشرقی پنجاب، پاکستان کے زیرِانتطام کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں شدید حبس کے ساتھ موسم گرم رہا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بارش دیر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں بہاول نگر میں 28 ملی میٹر، نارووال میں 6، اٹک اور ساہیوال میں 1،1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سٹی میں 2 جبکہ بارکھان (بلوچستان) میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جمعے کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 
جمعے کو دالبندین میں 44، نوکنڈی میں 43، چلاس، دادو اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعے کی رات کو اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جُزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 
سنیچر کو اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: