Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس چار اہم مراکز میں آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے تیار

طیاروں کی خریداری کےلیے سب سے بڑا آرڈر دیا گیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو بجٹ ایئرلائنز ’فلائی ناس‘ اپنے بیڑے اور آپریشنز کی مسلسل توسیعی منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔
 فلائی ناس اپنے چار اہم مراکز ریاض، جدہ، مدینہ منورہ اور دمام میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ 
 کمپنی کے سرکاری ترجمان ولید احمد کا کہنا ہے کہ ’فلائی ناس نے طیاروں کی خریداری کے لیے مملکت اور مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے۔ مجموعی طور پر280 طیارے حاصل کیے جائیں گے۔‘
یہ معاہدہ جولائی میں ایئربس کے ساتھ 160 نئے طیاروں کی خریداری کے ایک بڑے معاہدے کے بعد ہوا ہے جس میں 30 وائڈ باڈی اے 330 نیو اور دیگر طیارے شامل ہیں۔
ایئرلائن کے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2023 میں یہ تعداد 11 ملین  تھی جو 2024 میں بڑھ کر 14.7 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔
یہ تعداد وژن 2030 کی سپورٹ میں کمپنی کے کردار کو تقویت دیتی ہے جس کا مقصد مسافروں کی تعداد کو 330 ملین تک بڑھانا اور سالانہ 150 ملین سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کو راغب کرنا ہے۔
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔
2007 کے آغاز کے بعد سے 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے،اس کا ہدف سعودی وژن 2030 کے مطابق 165 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات تک پہنچنا ہے۔

 

شیئر: