Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جنیوا جھیل میں ڈوب کر ہلاک، واقعہ کی تحقیقات

نعش منتقل کرنے کےلیے طریقہ کار کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سوئٹزر لینڈ میں ایک سعودی شہری جنیوا جھیل میں ڈوب گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق جنیوا میں سعودی قونصلیٹ نے بیان میں سعودی شہری کی ہلاکت کی اطلاع دی اور کہا کہ وہ سوئس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ 
سعودی قونصلیٹ کا کہنا ہے سوئس حکام نے واقعہ اور متاثرہ شخص کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تحقیقات کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نعش کو مملکت منتقل کرنے کےلیے ضروری طریقہ کار کو مکمل کیا جا رہا ہے۔
قونصلیٹ اور عملے کے ارکان نے سعودی شہری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

شیئر: