Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ کے شہریوں نے ایک ہفتے میں 7 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے

ایک ہفتے میں لانڈری خدمات پر 67.5 مین ریال کے اخراجات کیے گئے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے اشیا اور خدمات پر ایک ہفتے کے دوران اخراجات میں 31.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اخبار 24 نےسعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا 27 جولائی سے 2 اگست 2025 کے دوران 244 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشن کے ذریعے مجموعی طور پر 15.6 ارب ریال خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ ہفتے اخراجات 11.8 ارب ریال تھے۔
 دارالحکومت ریاض کے شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران 5 ارب ریال خرچ کیے اور سرفہرست رہے۔ جدہ 2.1 ارب ریال، دمام 698.9 ملین ریال، مکہ مکرمہ 646 ملین اور مدینہ منورہ کے رہائشیوں نے 632.3 ملین ریال کے اخراجات کیے۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ پر 1.2 ارب  ریال خرچ کیے گئے۔ ہوائی سفر پر 69.9 ملین ریال، گاڑیوں کی خرید و فروخت اور سپیئر پارٹس پر 624.9 ملین ریال، گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال پر 280.5 ملین ریال اور شپنگ اور پارسل ڈلیوری پر 63.8 ملین ریال کے اخراجات ہوئے۔
 صحت کے شعبے میں ایک ارب ریال خرچ کیے گئے جس میں 507.4 ملین ریال طبی خدمات، 370.5 ملین ریال ہسپتالوں اور طبی سامان اور 150.5 ملین ریال پرسنل کیئر پر خرچ کیے گئے۔
ریستوران اور کیفے پر خرچ 1.9 ارب ریال، بیکری منصوعات پر 251.9 ملین ریال، ہوٹلنگ پر 353.5 ملین ریال، کھانے پینے پر 2.3 ارب ریال اور ملبوسات و لوازمات پر 1.1 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔
ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں پر 398.8 ملین ریال، کتابوں اور سٹیشنری پر 127.8 ملین ریال، تجارتی خدمات پر 1.1 ارب ریال، الیکٹرانک مصنوعات پر 194.6 ملین ریال، فرنیچر پر 552.4 ملین ریال اور تعمیراتی سامان کی خریداری پر 442 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
زیورات پر 377.9 ملین ریال، مواصلات پر 193.8 ملین ریال، تعلیم پر 190 ملین ریال، عوامی خدمات پر 54.8 ملین ریال، گیس سٹیشنز پر ایک ارب ریال اور لانڈری خدمات پر 67.5 مین ریال کے اخراجات کیے گئے۔

 

شیئر: