سعودی عرب میں ماڈل کیمل فارم، ماہانہ 5 لاکھ لٹر دودھ کی پیداوار
سعودی عرب میں ماڈل کیمل فارم، ماہانہ 5 لاکھ لٹر دودھ کی پیداوار
جمعہ 8 اگست 2025 23:14
سعودی عرب میں اونٹوں کی تعداد 2.2 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت سوانی کمپنی جو کیمل ملک برانڈ ’نوق‘ کی مالک ہے، نے ایک ماڈل فارم متعارف کرایا ہے۔
جرمن کمپنی ’جی ای اے‘ کے تعاون سے یہ ماڈل فارم اور فیسلیٹی دنیا کا سب سے بڑا کیمل ملک پلانٹ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوانی میں ایگریکلچر اور کیملز سیکٹر کے سربراہ فوزان الماضی نے بتایا فارم میں 10 ہزار سے زیادہ اونٹ رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ ماہانہ 5 لاکھ لٹر دودھ کی پیداوار کی صلاحیت ہے۔
یہ ماڈل فارم فوڈ سیفٹی اور جدید ٹیکنالوجی میں اعلی معیارات پر پورا اترنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لانگ لائف کیمل ملک مختلف سائز اور ذائقوں میں متعارف کرایا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سوانی نے حال ہی میں لانگ لائف کیمل ملک مختلف سائز اور ذائقوں میں متعارف کرایا ہے یہ مصنوعات اب مقامی طور پر دستیاب ہیں بلکہ اعلی غذایت کے باعث بیرون مملکت بھی برآمد کی جاتی ہیں۔
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں اونٹوں کی تعداد 2.2 ملین سے تجاوز کرچکی ہے, دنیا کے سب سے بڑے اونٹ رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔