سعودی دار الحکومت ریاض کے رہائشی علاقوں میں پارکنگ کو ریگولیٹ کرنے کےلیے ایک نیا نظام سنیچر سے نافذ کیا گیا ہے۔
نیا پارکنگ منیجمنٹ سسٹم ریاض پارکنگ ایپ کے ذریعے رہائشیوں اور وزیٹرز کو کسی فیس کے بغیر ڈیجیٹل پرمٹ جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں سمارٹ پارکنگ لاٹس، دبئی کی کمپنی سے معاہدہNode ID: 883123
-
دمام میں مفت کارپارکنگ، یہ سہولت کب تک جاری رہے گی؟Node ID: 886438
رہائشی علاقوں میں صرف وہاں کے رہائشیوں اور ان کے مہمانوں کو ڈیجیٹل پرمٹ کے ذریعے گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ایس پی اے کے مطابق پارکنگ منیجمنٹ سسٹم رش کو کم کرنے اور مرکزی شاہراہوں سے گاڑیوں کے رہائشی علاقوں میں داخلے کو روکنے کےلیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ نیا نظام پہلے مرحلے میں الورود ڈسٹرکٹ سے شروع کیا جائے گا اور اسے بتدریج دیگر رہائشی علاقوں تک بڑھایا جائے گا جو کمرشل سڑکوں پر پیڈ پارکنگ کے قریب ہیں۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے کے اہداف سے ہم آہنگ ہے، تاکہ زیادہ منظم شہری ماحول اور رہائشیوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
ریاض پارکنگ نے کئی نئے مقامات پر پیڈ پارکنگ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
قومی نفاذ پلیٹ فارم سے منسلک ریاض پارکنگ ایپ رہائشیوں کو پارکنگ فیس کی ادائیگی کی سہولت دیتی ہے۔
پارکنگ کے ضوابط پرعملدرآمد کےلیے کیمروں سے لیس موبائل مانیٹرنگ گاڑیوں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد دارالحکومت میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ بلامعاوضہ رہائشی مقامات اور 24 ہزار پیڈ پارکنگ کمرشل مقامات کو ریگولیٹ کرنا ہے۔
پہلے مرحلے میں 12 ڈسٹرکٹ الورود، الرحمانیہ، مغربی العلیا، المروج، ملک فہد اور سلیمانیہ کے علاوہ چار جنوبی ڈسٹرکٹ شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ اگست 2024 میں شروع ہونے والا ریاض پارکنگ پروجیکٹ دنیا کے بڑے سمارٹ پارکنگ منصوبوں میں سے ایک ہے۔