سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے منی العجمی کو وزارت کا سرکاری ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ تقرر وزارت کی عوام کے ساتھ کمیونیکشن چینلز کو بہتر بنانے اور میڈیا تک رسائی کو بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
منی العجمی نے اپنے تقرر اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور ایک ای میل ایڈریس کمیونٹی، میڈیا اور تعلیمی عملے کے ساتھ رابطے اور استفسارت کے لیے مختص کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ابتسام الشھری وزارت کی سرکاری ترجمان تھیں، منی العجمی اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔
ابتسام الشھری نے 2019 سے 2023 تک سرکاری ترجمان کے طور پر کام کیا، وہ مملکت میں کسی وزارت کی جانب سے پہلی خاتون ترجمان تھیں۔
منی العجمی نے ثانوی تعلیم کویت سے مکمل کی۔ کنگ فیصل یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
الاحسا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فارن ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ میں سپروائزر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔