سعودی عرب کے علاقے حائل میں ایک خاتون نے 17 سال بعد اپنا تعلیمی سلسلہ بحال کیا، اپنی بیٹی سے آگے نکل کر ہوئے فرسٹ کلاس پوزیشن کے ساتھ گریجویشن کی۔
العربیہ چینل نے ایک وڈیو رپورٹ میں حائل یونیورسٹی کی خاتون ھیفا المطیری کے تعلیمی سفر کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا‘ گل فروش باہمت خاتونNode ID: 525896
-
اعلیٰ تعلیم کو خیرباد کہہ کر کھیتی باڑی اپنانے والی باہمت خاتونNode ID: 529351
ھیفا المطیری کا کہنا تھا اس وقت ان کی عمر 54 سال ہے، شادی کے بعد تعلیمی سلسلسہ جاری نہیں رکھ سکیں، 17 سال بعد تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔
انہوں نے بتایا ’ ڈیپارٹمنٹ کالج آف ایجوکیشن‘ میں فرسٹ کلاس پوزیشن کے ساتھ گریجویشن کی۔
ھیفاء المطیری کا کہنا تھا تعلیم کی جانب دوبارہ راغب کرانے میں میرے نواسی، نواسوں کا اہم کردار رہا ہے اور انہی کی وجہ سے پہلے ہائی سکول اور پھر یونیورسٹی میں داخلے کی ترغیب ملی۔