Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرامین: معاون وزیر دفاع سمیت تین اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کردیا گیا

جنرل آرگنائزیشن فار ملٹری انڈسٹریز کے چئیرمین کو بھی سبکدوش کیا گیا ہے(فوٹو: اایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو تین فرامین جاری کیے ہیں جس میں کئی اعلی عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایک فرمان کے ذریعے معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
دوسرے شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹرغسان بن عبدالرحمن الشبل کو کونسل آف منسٹرز جنرل سیکریٹریٹ کے مشیر کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔
تیسرے فرمان میں جنرل آرگنائزیشن فار ملٹری انڈسٹریز کے چئیرمین محمد بن حمد الماضی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔
تمام شاہی فرامین کی منظوری اور اس پرعملدرآمد کےلیے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

 

شیئر: