سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی تھی۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی و بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطے میں استحکام کے فروغ سے متعلق کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔