Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سنو سٹی‘، ریاض کی گرمیوں میں سردیوں جیسا مزا

آئس سکیٹنگ، برفیلے ٹریکس اور سپینگ ٹیوب سے لطف اٹھا سکتے ہیں (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی دالحکومت ریاض میں برف کے موضوعات پر مبنی مناظر، جن میں العثیم مال میں ’سنو سِٹی‘  شامل ہے، سیاحوں اور مقامی افراد کو گرمیوں کی شدت میں ایک تازگی بخش متبادل پیش کر رہے ہیں جو دیکھنے والوں کی توانائیاں بحال کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صفر سے بھی کم درجۂ حرارت اور ایسے گِرد و پیش والے یہ ٹھنڈے مقامات جہاں آپ خود کو قطبی ماحول میں ڈوبا ہوا پائیں، دنوں کے اندر اندر فیملیز کے لیے مقبول ترین تفریحی منزل بن گئے ہیں۔

’سنو سٹی‘ فیملیز کے لیے مقبول ترین تفریحی منزل ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے جو سرگرمیاں فراہم کی گئی ہیں، ان میں آئس سکیٹنگ، برف کی ڈھلانوں پر پھسلنے سے لے کر برف پر آسانی سے چلنے والی گاڑیوں میں سیر، برفیلے ٹریکس اور سپینگ ٹیوب سے لطف اٹھانا شامل ہیں۔
کھیلنے کے لیے کھلی جگہیں اور قطبین میں زندگی کیسے گزرتی ہے اس خیال سے متاثر ہوکر بنائے گئے برف کے کیبن، مہم جوئی کے احساس میں اور بھی اضافہ کر دیتے ہیں۔

برف کے کیبن مہم جوئی کے احساس میں اور بھی اضافہ کر دیتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یہ خوبصورت تجربہ بالآخر یادگاری تحائف کی دکانوں، کیفے اور ایونٹس کے مقامات پر جا کر اختتام کو پہنچتا ہے جو ان جگہوں کو سال بھر کے لیے ایک تفریحی انتخاب بنائے رکھتا ہے۔
 مملکت میں بتدریج تشکیل پاتے ہوئے تفریحات کے شعبے کے ایک حصے کے طور پر، برف کے موضوع پر بنی یہ جگہیں، موسم سے بچاؤ کا ایک نیا بدل بن گئی ہیں جو زندگی کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے، مملکت کے اندر سیاحت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور متنوع تفریحی تجربات میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا آئینہ دار ہے۔

 

شیئر: