Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 173 ملکوں میں 141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد

مخلتف ملکوں میں 7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومنٹرین ایڈ این ریلیف سینٹر دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہرسال 19 اگست کو ورلڈ ہیومنٹرین ڈے منایا جاتا ہے، جس کی ایک وسیع تاریخ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف میں بین الاقوامی سطح پر ضرورت مند ممالک کو امداد فراہم شامل ہے۔ 
علاوہ ازیں ترقیاتی و فلاحی منصوبے بھی اس امداد کا حصہ ہیں جو انسانی خدمت کے طورپر انجام دیے جاتے ہیں۔
اس مستقل عزم نے دنیا کے سب سے بڑے عطیہ دینے والے ملکوں میں مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔
کنگ سلمان ہیومنٹرین ایڈ این ریلیف سینٹر نے 13 مئی 2015 کو اپنے قیام کے بعد سے اب تک 108 ممالک میں 8.14 ارب ڈالر مالیت کے 3 ہزار612 منصوبے مکمل کیے۔ جس سے لاکھوں ضروت مند افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
 غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔
بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 90.35 ملین ڈالر مالیت کے امدادی منصوبوں کےلیے معاہدوں پر دستخط کیے۔

 

شیئر: