متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں 62 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل کیا ہے، خوراک، ہنگامی طبی امداد اور ضروری امدادی اشیا فضا سے گرائی گئی ہیں۔
وام کے مطابق یہ امدادی ایئر ڈراپ آپریشن اردن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، فرانس، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور کینیڈا بھی اس میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی غزہ کے لیے امداد 725 ارب ریال سے تجاوز کرگئیNode ID: 892941
اس کا مقصد ان علاقوں تک فوری امداد پہنچانا ہے جو زمینی راستوں سے ناقابل رسائی ہیں، خصوصا وہ علاقے جہاں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال نے انسانی امداد کو شدید متاثر کیا ہے۔
اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار829 ٹن سے زیادہ امدادی سامان فضائی راستے کے ذریعے پہنچایا جا چکا ہے۔
امارات نے اس کے ساتھ غذائی امداد سے لدے 40 ٹرک بھی غزہ بھیجے ہیں جو جاری انسانی ہمدردی کے اقدامات کا تسلسل ہے۔
واضح رہے غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال سامنے آرہی ہے، وسیع پیمانے پر اموات سے بچنے کےلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک لاکھ خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔