سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران روسی صدر نے ولی عہد کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کے ثابت قدمی پرمبنی موقف اور امن کے حصول کے لیے سعودی ولی عہد کی تعمیری کوششوں کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے بین الاقوامی تنازعات کے حل کےلیے سفارتی مذاکرات کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے کئی شعبوں میں سعودی عرب اور روس کے درمیان موجودہ تعاون کے ایریاز اور انہیں مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔