Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوی‘ پلیٹ فارم جو لیبر مارکیٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے

حج و عمرہ خدمات کے لیے 40 ہزار عارضی ورک ویزے جاری ہوئے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کی وزرات افرادی قوت و سماجی ترقی کا ’قوی‘ پلیٹ فارم لیبر مارکیٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کررہا ہے۔ اب تک 14.5 ملین سے زیادہ  یوزر اور 1.4 ملین سے زیادہ  تجارتی ادارے رجسٹرڈ ہیں۔
رواں سال 2025 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایک ملین سے زیادہ نئے یوزر اور 3 لاکھ 2 ہزار نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
قوی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 11 ملین سے زیادہ ایمپلائمنٹ کنٹریکٹس کو دستاویزی شکل دی ہے جن میں سے 4 ملین معاہدے صرف رواں سال کے ہیں جو  ڈیجیٹل ورک انوائرمنٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
سال 2025 کی پہلی ششماہی میں قوی پلیٹ فارم نے 4 لاکھ 50 ہزار سعودائزیشن سرٹیفکیٹس جاری کیے۔  2 لاکھ 20 ہزار سیلری سرٹیفکٹس، 1.5 ملین سروس ٹرانسفر درخواستیں اور حج و عمرہ خدمات کے لیے 40 ہزار عارضی ورک ویزے بھی جاری ہوئے۔
قوی پلیٹ فارم پر ایک لاکھ 91 ہزار پروفیشن کی تبدیلی کی درخواستیں اور 2 لاکھ 47 ہزار پروفیشن کی درستگی کے علاوہ ویزا منسوخی کے عمل کا دورانیہ 50 فیصد تک کم کردیا گیا۔
قوی پلیٹ فارم آج سعودی لیبر مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اہم ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے ہے۔

 

شیئر: