Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں عارضی کارکنوں کے لیے 42 ہزار پرمٹ جاری ہوئے

وزارت افرادی قوت کی جانب سے ’اجیر‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔(فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے حج سیزن میں عارضی ورکروں کے لیے 42 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے۔
ایس پی اے کے مطابق حج سیزن میں سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو بڑی تعداد میں عارضی کارکنوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے جنہیں پورا کرنے کےلیے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ’اجیر‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اجیر پلیٹ فارم کے ذریعے ایسے غیرملکی کارکن جن کے اقامے کسی اور سپانسر یا کمپنیوں کے ہوتے ہیں انہیں عارضی طورپر حج اداروں میں خدمات فراہم کرنے کےلیے عارضی ورک پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں جن کی بنیاد پر وہ اس ادارے میں وقتی طورپر کام کرسکتے ہیں جن کےلیے انہیں پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔
وزارت افرادی قوت کی جانب سے رواں برس حج سیزن میں 60 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار 234 کمرشل اداروں کےلیے کارکنوں کی عارضی ضرورت کو پورا کرنے کےلی اجیر پرمٹ جاری کیے گئے جنہوں نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں حجاج کو مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کیں۔

 

شیئر: