سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوآذربائیجان کے صدر الہام حیدر اوغلوعلییف کے علیحدہ تحریری مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہیں۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم ولید الخریجی سے منگل کو وازارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔