Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیر خارجہ کا مکتوب موصول

روسی سفیر نے سعودی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب دونوں ملکوں اورعوام کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: