Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوساکا ایکسپو 2025: سعودی وزیر سیاحت کے دورے نے جاپان سے تعلقات کو مضبوط بنایا

سعودی وزیر سیاحت نے دورے میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ (فوٹو وزارت سیاحت)
جاپانی شہر اوساکا میں جاری ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین میں وزیٹرز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ایکسپو میں سعودی پویلین کا دورہ کیا جس سے سعودی جاپان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہورہے ہیں۔

وزیر سیاحت نے ریاض میں ہونے والی سمٹ کی دعوت بھی دی۔ (فوٹو وزارت سیاحت)

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اوساکا ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین کے دورے کے دوران جاپان کے وزیر لینڈ، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت ہیروماسا ناکانو سے ٹوکیو میں ملاقات کی۔ 
 احمد الخطیب نے جاپانی حکومت اور سیاحتی شعبے کے رہنماؤں کو ریاض میں یو این ٹورازم کی 26 ویں جنرل اسمبلی  اور نومبرمیں پہلی ٹورائز سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہورہے ہیں۔ (فوٹو وزارت سیاحت)

 یہ دونوں عالمی ایونٹ بین الاقوامی تعاون اورسیاحت کے شعبے میں جدت کےلیے مملکت کے کردار کو مضبوط  کریں گے۔
احمد الخطیب نے اوساکا ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین کا دورہ کیا جس میں مملکت کی عالمی معیار کی سیاحتی آفرز، انوینش اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ایک خاص بات ٹورائز نیٹ ورکنگ ایونٹ تھا جہاں سعودی وزیر نے جاپانی حکومت کے حکام، نجی شعبے کے رہنماوں اور سرمایہ کاروں سے بات چیت کی۔

وژن 2030  ثقافتوں کے درمیان پل بنا رہا ہے(فوٹو وزارت سیاحت)

سعودی وزیر نے جاپان اور سپین کے پویلینز کا دورہ بھی کیا جس کا مقصد دونوں ممالک سے سفارتی و سیاحتی روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
 احمد الخطیب نے سعودی عرب میں ٹورازم ٹرانسفارمیشن کو عرب دنیا کا فخر اور عالمی شعبے کے لیے ایک  رہنما قرار دیا۔
انہو ں نے  کہا اوساکا میں سعودی عرب کی موجود گی جاپان کے ساتھ شراکت کو ظاہر کرتی ہے ۔ وژن 2030  کس طرح سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے اور ثقافتوں کے درمیان پل بنا رہا ہے۔ 
نیوم، بحیرہ احمر اور الدرعیہ سمت گیگا پروجیکٹس اور انفراسٹرکچر میں 800 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مقصد 2030 تک 150 ملین سے زیادہ وزیٹرز کا خیرمقدم کرنا ہے۔

 

شیئر: