Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوساکا ایکسپو میں سعودی پویلین نے ایک ملین سے زیادہ افراد کو متوجہ کیا

سعودی عرب کی ثقافت اور تاریخی میراث کی نمائش کی جا رہی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ ایکسپو)
جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ایکسپو 2025 میں قائم سعودی پویلین میں اب تک ایک ملین سے زیادہ افراد آ چکے ہیں۔ اس پویلین کا آغاز 13 اپریل کو ہوا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق فوسٹر+ پارٹنرز کا ڈیزائن کردہ یہ پویلین، جو جاپانی پویلین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، سعودی عرب کی ثقافت اور تاریخی میراث کی نمائش کر رہا ہے۔ اس میں 700 ایونٹس کا انعقاد شامل ہے جن میں لائیو پرفارمینس اور ڈانس کے شوز بھی ہیں۔
ایوارڈ یافتہ اس سعودی پویلین میں، مملکت میں وژن 2030 کے تحت اہم تبدیلی کے سفر کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جن میں جدت اور ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ، سعودی پویلین، یہاں آنے والوں کے تجرے کو ایک لطف انگیز سفر کے ذریعے خوبصورت بناتا ہے جس میں سات کمرے اور گیلریاں ہیں جن کی اثر پذیری میں مہمان کھو جاتے ہیں اور سعودی عرب کے عالمی اثر کو غور سے دیکھ سکتے ہیں۔
جاپان میں سعودی عرب کے سفیر اور سعودی پویلین کے کمشنر جنرل غازی فیصل بن زقر نے بتایا ’ ہم اس سنگ میل کو عبور کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور سعودی عرب کے پویلین میں ایک ملین افراد کے آنے سے ملنے والی کامیابی ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔‘
’اس پویلین سے سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت جس تبدیلی کا آغاز ہوا تھا اس دنیا کو دکھانے پر ہمارے کاربند رہنے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ ساتھ ساتھ یہ پویلین دنیا کو دعوت دیتا ہے کہ وہ سعودی عرب کی تاریخی میراث کا تجربہ کرے اور ثقافتی تبادلوں کو پروان چڑھائے۔

سعودی پویلین ایکسپو میں جاپانی پویلین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

جوں جوں ہم اگلے ملین کے قریب جا رہے ہیں، یہ پویلین آنے والوں میں جوش و جذبہ بڑھانے کا پابند ہے تاکہ وہ سعودی عرب کے کارناموں کے بارے میں جان سکیں۔ ہم دنیا کے منتظر ہیں کہ ہمارے بڑھتے ہوئے اثر کو دیکھے۔‘
’اوساکا ایکسپو 2025 جاپان کے ساتھ ہمارے گہرے تعلق کی ایک مثال ہے جس کے ساتھ اس برس ہم سفارتی تعلقات کی 70 سال منا رہے ہیں۔
ہم اب ریاض میں 2030 ہونے والی ایکسپو کا سفر شروع کر رہے ہیں۔ اوساکا میں ہماری ایک میراث ہوگی۔‘
’ایکسپو 2030 ریاض، سعوی عرب میں ہونے والی اس تبدیلی کا ثبوت ہوگی جو اسے ایک عالمی منزل بنا رہا ہے اور ہم بہت شوق سے دنیا کو سعودی عرب میں آنے کی دعوت دینے دیتے ہیں۔
اوساکا ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین میں ہونے والے تمام ایونٹس کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

شیئر: