غزہ کے فلسطینی شہریوں نے قحط کی صورتحال سے نمنٹے کے لیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فوری طور پر امدادی سامان کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق امداد سے فائدہ اٹھانے والے ایک فلسطینی نے امداد کے حصول کے بعد دلی شکریہ ادا کیا اور سعودی قیادت اور عوام کی ستائش کی۔
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے بیان میں کہا گیا کہ ’اس امداد سے فلسطینوں کے مصائب کم کرنے میں مدد ملی ہے۔‘

ہنگامی امداد وصول کرنے والے ایک اور فلسطینی کا کہنا تھا ’سعودی عرب کبھی فلسطینی عوام کی سپورٹ سے پیچھے نہیں ہٹا، مشکل ترین حالات میں بھی ساتھ کھڑا رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’مملکت نے خاص طور پر اس وقت جب اسرائیل کی ناکہ بندی نے خوراک ، دواوں ایندھن پانی اور بجلی کی فراہمی کو محدود کردیا ہے اور قحط کی صورتحال کا سامنا ہے، فلسطینیوں کو بنیادی ضروریات کی فوڈ سپلائز کی فراہمی کے لیے بھی قدم اٹھایا۔
امدادی سامان وصول کرنے والی ایک فلسطیینی خاتون نے بتایا ’وہ اور دیگر فلسطینی 2007 میں مملکت کی طرف سے قائم کردہ غزہ کے ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس عمارت میں اب یتیم، شہدا کی بیوائیں اور بہت سے بے گھر خاندان ہیں۔
