پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ سعودی عرب 2026 کے کوالیفائرز کے لیے قومی انڈر 23 ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایف ایف کے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کوالیفائنگ میچز کمبوڈیا میں منعقد ہوں گے جن میں قومی ٹیم کی قیادت سابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی ریکارڈ بک کوالٹ پلٹ دیاNode ID: 405951
-
سٹار فٹبالر سالم الدوسری کو پسندیدہ کھلاڑی کا ایوارڈNode ID: 884633
-
فٹبال کھلاڑیوں میں غیر منقولہ جائیداد میں سرمایہ کاری کا رجحانNode ID: 889964
فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ 23 رکنی سکواڈ میں مختلف شعبوں کے باصلاحیت کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
گول کیپرز میں آدم نجیب، حسن علی اور عمیر عروج شامل ہیں۔
فارورڈز میں میکائیل عبداللہ، عمیر بہادر، فرقان عمر، علی رضا، سلیمان علی اور عدیل یونس کو منتخب کیا گیا ہے۔
مڈفیلڈرز میں طفیل خان، حیّان خٹک، محمد جنید، علی ظفر اور عدنان جسٹن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیفینڈرز میں حسیب خان، محب اللہ، محمد عدیل، انس امین، محمد ہارون، حمزہ منیر، احمد سلمان، جنید شاہ اور عبد الرحمان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔