سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان منی العجمی نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں اور گورنریٹس میں 60 لاکھ سے زیادہ طلبا و طالبات اتوار کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تعلیمی اداروں میں آئیں گے۔
#فيديو_واس | متحدثة التعليم: أكثر من 6 ملايين طالب وطالبة يعودون إلى مقاعد الدراسة في مختلف مدارس التعليم العام بالمملكة بدءًا من الأحد القادم، وسط جاهزية تشغيلية لعام دراسي يُرسّخ القيم الوطنية والإنسانية ويُسهم في تحقيق مستهدفات رؤية المملكة 2030.#تعليمنا_قيم | #العودة_للدراسة… pic.twitter.com/ymcJy7z75T
— واس العام (@SPAregions) August 22, 2025
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ اور طائف کے سکولوں میں طلبا کی واپسی 31 اگست 2025 کو ہوگی۔
وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 75 نئی تعمیرات، 15 ہزار سے زیادہ سکول عمارتوں کی جامع مینٹینس جبکہ 1400 سے زیادہ عمارتیں تزئین و آرائش کے بعد بحال کی گئی ہیں۔

وزارت تعلیم کی ترجمان کا کہنا تھا سکولوں میں ایجوکیشنل سپروائزرز، ایڈمنسٹریٹو سٹاف، ٹیچرز اور دیگرعملہ پہلے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں تاکہ تعلیمی سال کا آغاز منظم، محفوظ اور وموثر تعلیمی ماحول میں کیا جاسکے۔
منی العجمی نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے سکولوں کی آپریشنل صلاحیت بہتر بنانے اور کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے انتظامات ’ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ہولڈنگ کمپنی‘ کے سپرد کیے ہیں جو 100 فیصد آپریشن، دیکھ بھال اور معیار کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔