اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو اور العلا بین الثقافتی ڈائیلاگ کے پہلے تربیتی پروگرام کی میزبانی کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام رائل کمیشن فار العلا کے اشتراک سے میوزیم اور ہیریٹج سائٹ منیجمنٹ میں پروفیشنلز کےلیے ہے، جو العلا میں مثبت سماجی تبدیلیوں کو فروغ دینے کے پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
کہکشاں کا مشاہدہ، العلا کی خوبصورتی کو جاننے کا موقع ملے گاNode ID: 892735
تربیتی سیشن 18 ستمبر سے 16 اکتوبر تک ہر جمعرات کو دوپہر 12 سے 2 بجے تک زوم کے ذریعے منعقد ہوں گے۔
پروگرام کے شرکا میں میوزیم اور ورلڈ ہیریٹج سائٹس کے نمائندے شامل ہیں خاص طور پر وہ افراد جو پبلک انگیجمنٹ، لرننگ اور ایجوکیشن میں شامل ہیں۔
یہ پروگرام بین الثقافتی کیمونیکشن تھیوری اور پریکٹیکل ایپلی کیشنز کے اہم تصورات کا احاطہ کرتا ہے تاکہ ’لائیو میوزیم ماڈل‘ کے تحت ڈائیلاگ کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ ماڈل میوزیم اور ہیریٹج سائٹ کو ثقافتی تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دیتا ہے، جو ورثے اور دستکاری کو مختلف ثقافتوں کو جوڑتا ہے۔
یونیسکو نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 5 ستمبر تک درخواست دینے کو کہا ہے تکہ منتخب شرکا کو کورس شروع ہونےسے ایک ہفتے قبل اطلاع دی جاسکے۔