Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہکشاں کا مشاہدہ، العلا کی خوبصورتی کو جاننے کا موقع ملے گا

ایونٹ العلا کے مشہور ’آرچ راک‘ کے مقام پر منعقد ہو رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا کی منارہ ٹیم ستارہ بینی کا ایک ایونٹ منعقد کر رہی ہے جس میں العلا کے عجائبات کے بارے میں تحقیق کی جائے گی اور کہکشاں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فلکیات کے ماہرین کہتے کہ اس مہینے پیر کی شام، اجرامِ فلکی کی نظارگی کا یہ بہترین موقع ہوگا۔
یہ ایونٹ مشہور ’آرچ راک‘ کے مقام پر ہو گا جہاں سال بھر ایسی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جو فلکیات کے بارے میں کمیونٹی کی آگاہی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
اس موقع پر العلا کے رہائشی، وہاں آئے ہوئے افراد، اجرامِ فلکی کے مطالعے اور مشاہدے کے شوقین اور خلائی ریسرچ کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
العلا فلکی کلب کے اراکین کی قیادت میں ان سیشنز میں فیلڈ آبزرویشن اور سائنسی موضوعات پر بحث مباحثہ بھی ہو گا۔
 اس قسم کے انیشی ایٹیوز سے سائنسی کلچر کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور کائنات کی دریافتوں کے بارے میں کمیونٹی کی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس ایونٹ کے شرکا کو براہِ راست کہکشاں کو غور سے دیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ ان دیگر فلکیاتی مظاہر سے باخبر رہ سکیں گے جن میں شہابِ ثاقب کی بارش یا ’نارتھ سٹار‘ یا قطب ستارے کا مشاہدہ بھی شامل ہے۔
اس ایونٹ میں ایک مسحور کن ویژول تجربہ حاصل ہونے کے قومی امکانات ہیں کیونکہ یہ ایسے قدرتی ماحول میں ہو رہا ہے جہاں لائٹس کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے فضا مکدر نہیں ہوگی اور ستارہ بینوں کو غور و فکر کرنے کے ساتھ اطمینان اور لطف کا احساس بھی ملے گا۔
یہ انیشیٹیو، العلا منارہ ٹیم کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت تعلیمی راستوں کے تعین اور سائنسی کھوج کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسے کمیونٹی ایونٹس کو فروغ دینا ہے جن کا تعلق سائنس اور دریافتوں سے ہے۔
 یہ انیشیٹیو وژن 2030 کے وضع کردہ مقاصد میں سے ایک ہے جس میں ثقافتی اور سیاحتی تجربات میں اختراع اور تنوع پیدا کرنا ہے۔

 

شیئر: