سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے’ مصر میں فوجی مشق برائٹ سٹار’النجم الساطع 2025‘ کا آغاز ہوگیا، سعودی عرب اوردوست و برادر ممالک کے دستوں کے ساتھ شریک ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق مسلح افواج کی تربیت اور اپ گریڈیشن کے نگران اعلی بریگیڈیئر عادل البلوی نے بتایا’مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور باہمی تجربے سے مستفض ہونا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ قومی عسکری دستے زمینی مشقوں کے مختلف مراحل میں شرکت کریں گے جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بھی فروغ ملے گا اور شریک ممالک کے دستوں کے ساتھ ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوگا۔‘
واضح رہے عسکری مشق ’النجم الساطع 2025‘ مصر کے محمد نجیب بیس پر ہو رہی ہے جس کا مرکزی ہدف دہشتگردی سے نمٹنے، گوریلا جنگ، لاجسٹک سپورٹ اور سمندری تحفظ کے علاوہ طبی امداد کے آپریشنز کیے جائیں گے۔
فوجی مشق برائٹ سٹار میں شریک دستے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بھی مشقیں کریں گے۔